کشمورزیادتی کیس،ملزم رفیق پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا
کشمور (ویب ڈیسک )کشمور میں بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار نہ ہوسکا اور پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس ملزم رفیق کی نشاندہی پر مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کیلئے گئی تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے دوران ملزم رفیق ملک مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمور میں 4 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد پولیس نے ملزم رفیق ملک کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کو ملزم رفیق کی نشاندہی پر بچی اور اس کی ماں سے زیادتی کے گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس ملزم رفیق کو مرکزی ملزم خیراللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے لیکر گئی ملزم رفیق ملک کی نشاندھی پر روپوش ملزم خیراللہ بگٹی کے ٹھکانے پر گئے تو وہاں پر آگے سے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ میں ملزم رفیق ملک اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں رفیق اللہ شدید زخمی ہوئے جسے فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ملزم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل کشمور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون اور اس کی 4 سالہ بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔
ملزمان خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی 4 سالہ بیٹی کو کئی روز تک درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔ بعد ازاں پولیس کے چھاپے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا اور بچی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس روح فرسا واقعے میں ملوث 2 مزید ملزمان اب بھی گرفتار نہیں کیے جا سکے تاہم پولیس ان کی گرفتاری کیلئے کوششوں میں مصروف ہے۔
Comments are closed.