کرک, سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین کوآگ لگ گئی، 14افراد زندہ جل گئے

کرک (ویب ڈیسک) پشاور سے ڈی آئی خان جانے والی مسافر وین، ڈبل کیبن سے ٹکرا گئی، آگ لگنے سے 14 افراد زندہ جل گئے، کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ڈبل کیبن کے 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر وین پشاور سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا، تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹا اور ڈبل کیبن گاڑی سے جاٹکرائی۔

مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور لکڑیوں کی مدد سے وین کے بند دروازے توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔

بری طرح جلنے کی وجہ سے لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

Comments are closed.