کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق

58 / 100

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان لاہور سے کراچی پہنچا ہے.

سندھ کے محکمہ صحت کےمطابق اومی کرون کے یہ کیسز کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ایک خاندان میں سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد چند روز قبل کراچی پہنچا تھا۔

اومی کرون کا شکار ہونے والوں میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں ، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

کراچی میں اب تک مجموعی طور پراومی کرون کے 44 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،متاثرہ فیملی میں اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص ڈاؤ یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری میں کی گئی۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کے ذریعے اومی کرون کیسز کا پتہ لگایاہےاومی کرون سے متاثرہ افراد کے سیمپل محکمہ صحت سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو بھجوائے تھے۔

Comments are closed.