کالعدم تنظیم کے کیسز بدھ تک واپس لے رہے ہیں، وزیر داخلہ

45 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لے لیں گے، شیڈول فور کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ سعد رضوی سے میری ون آن ون ملاقات اور تفصیلی بات ہوئی ہے، مرید کے میں بیٹھے مظاہرین اسلام آباد نہیں آرہے بلکہ بدھ کو واپس چلے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مزاکرات کے بعد راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے، اسلام آباد کے آئی جی کو کہہ رہا ہوں کہ کنٹینرز ہٹا دو، البتہ جی ٹی روڈ پر کنٹینرز پیش رفت تک موجود رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم جماعت کا پنجاب میں تیسرا بڑا ووٹ بینک ہے، پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

وزیر داخلہ نے کہا مذہبی لوگوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، احتجاج ان کا حق ہے، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے اور ہم اسی لیے لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریاست کا کام ہے کہ صلح کا معاملہ رکھے، حکومت کو جوڈو کراٹے نہیں کرنا چاہیئے، مجھ سمیت وزیراعظم بھی عاشق رسول ہیں.

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت فرانس کا سفیر نہیں ہے، فرانس کے سفیر والا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے، کوشش ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پیر کو وزارتِ داخلہ میں آؤں گا، ڈی جی آئی ایس آئی کے فیصلے کا وزیرِاعظم عمران خان یا ان کے ترجمان کو پتہ ہوگا، انھوں نے کہا اگلا بجٹ الیکشن بجٹ ہو گا۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخرشید کہناتھا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں منگل تک معاملا پر امن طور پر حل ہو جائے گا، دوسری طرف مظاہرین مرید کے میں پژاو ڈالا ہوا ہے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مزاکرات کی کامیابی کے باوجود ابھی تک راستے اسی طرح بند ہیں جب کہ گوجرانوالہ کے قریب کھودی گئی خندق بھی بھری نہیں گئی۔

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں جو سڑکیں مظاہرین کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر بند کی گئی تھیں وہ کنٹینرز بھی ابھی ادھر موجود ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ حکومت فریقین میں سمجھوتہ یقینی بنائے جانے کے بعد رکاوٹیں ہٹائے گی۔

راستے کھولنے کے حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سے معاملہ حل کر لیا جائے گا اور امید ہے ہم بہتر راستہ تلاش کرکے معاملا خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے حوالے سیوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پولیس اورمظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی طرح گوجرانوالہ کے بھی داخلی اور خارجی راستے تاحال بند ہیں اور جی ٹی روڈ پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی موجود ہیں،اسی طرح
گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان دریائے چناب پل کے قریب کھودی گئی خندق بھی تاحال اسی طرح ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کا جلوس لاہور سے نکل گیا تھا جس کی پیش قدمی روکنے کیلئے خندق کھود ی گئی،جب کہ پنجاب میں کے کئی شہروں میں مظاہرین کے رابطے منقطع رکھنے کیلئے انٹر نیٹ سروس بھی معطل کی گئی۔

Comments are closed.