ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی تحصیل لوئرتناول کے گاوں چمہٹی میں کھلی کچہری


مانسہرہ( زمینی حقائق )ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی چمہٹی (تحصیل لوئر تناول ) میں کھلی کچہری،لوگوں نے مسائل سے آگاہ کیا، ڈی سی کی حل کرنے کی یقین دہانی۔

کھلی کچہری کے شرکاء

گورنمنٹ ہائی سکول چمہٹی میں لگاہی گہی کھلی کچہری میں جونیاں، چمہٹی کے علاوہ قریبی مضافات کے معززین بھی شریک ہوہے اور ضلعی انتظامی سربراہ کو مسائل بتاتے رہے۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کے ہمراہ میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ  کمشنر-ون، ضلعی افسر محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت، ایگری کلچر، محکمہ خوراک،  لائیو سٹاک ، لوکل گورنمنٹ ،ایچ سی سی اور دیگر افسران شریک ہوہے۔

ڈپٹی کمشنر لوگوں کے مسائل سنتے اور موقع پر موجود متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے رہے، بعض شکایات پر معاملہ صوباہی حکومت کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کراہی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ چمہٹی تحصیل لوئر تناول  کی ایک دور افتادہ ولیج کونسل ہے جہاں  کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل  اور سرکاری امور کے لیے  ضلع ایبٹ آباد آنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

لوگوں کی زیادہ تر شکایات  صحت ، تعلیم، سڑکوں کی صورت حال، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  سے متعلق تھیں۔  1988 کے بعد یہ کسی ڈپٹی کمشنر کا علاقے کا پہلا دورہ تھا۔

  اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر  کے دورے کو علاقے کی بہتری اور مسائل کے حل  کے لیے  خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں دوبارہ علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

عامر آفاق کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ضلع بھر کے باقی تمام دور افتادہ علاقوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھے گی تا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے۔

Comments are closed.