ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2020 کے شیڈول کا اعلان

فوٹو : فائل

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس دوران مختلف ٹیموں کے مختلف فارمیٹ میں 208 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ریجنزکی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

شیڈول کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کپ کافرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔یکم سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی میزبانی لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

قومی انڈر19 کرکٹ کے مقابلے13 اکتوبر سے29 نومبر تک لاہور، مریدکے اورشیخوپورہ میں ہوں گے۔قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔

پاکستان کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 15،14 اور 17 نومبر کو لاہور میں ہوں گے۔ مقابلوں کے دوران کوویڈ19کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

Comments are closed.