یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

54 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو مارچ 2021میں شکست ہوئی تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کے باوجود سینیٹ میں بطور سینیٹر زمہ داریاں نبھاتے رہے اب اچانک انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل میں یوسف رضا گیلانی کی طرف سے دائرہ کردہ اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔

درخواستگزار کے مطابق انھوں نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔

یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائرہ کردہ اپیل میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed.