چترال میں باپ کے ڈانٹنے پر 13سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی

58 / 100

چترال(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چترال میں باپ کے ڈانٹنے پر 13سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی، افسوسناک واقعہ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیاہے۔

چترال میں خود کشی کرنے والے لڑکے کے بارے میں بتایا گیاہے کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم تھا، پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔a

خود کشی کے واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کو والد نے اسکول نہ جانے پر ڈانٹا تھا، جس پر بچے نے دلبرداشتہ ہوکر رات کے پہر کمرے میں جاکر خود کشی کرلی۔

گھروالوں کی بچے کی خود کشی کا علی الصبح علم ہوا، جب وہ اسے اسکول جانے کے لئے اٹھانے گئے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا پھر ضابطے کی کارروائی کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔

Comments are closed.