چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اتوار کومینار پاکستان پر جلسہ کرنے کااعلان کردیا
فوٹو : پی ٹی آئی ٹوئٹر اسکرین گریب
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اتوار کومینار پاکستان پر جلسہ کرنے کااعلان کردیا، دن دو بجے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہا ہے کہ ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔
پیر کو عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی اور داتا دربار پہنچ کر ریلی کے شرکا سے خطاب کیا اور آئندہ کے لایحہ عمل سے متعلق کارکنوں کو اعتماد میں لیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا، فارن فنڈنگ کیس میں ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا چل جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ریلی سے واضح ہوگیا کہ حکومت ہم سے کیوں خوفزدہ ہے؟ 8 مارچ کو حکومت نے ہماری ریلی کو روکا۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کو سزا دلواؤں گا، کبھی ذاتی مفاد کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا، یہ میری نہیں بلکہ سب کی جنگ ہے، ہمیں روکنے کے لیے تمام حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
محب وطن اس بات کو سمجھیں کہ یہ جمہوریت کی بقاء کی خاطر، ملک کے دستور کی بالا دستی کےلئے اور عوام کے حقوق کے حفاظت کےلئے عمران خان نے اپنی جان کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے لیکن اس جدوجہد کو تمام مشکلات کے باوجود اپنے لوگوں کے مفاد کی خاطر جاری رکھا ہوا ہے #عمران_خان_ضروری_ہے pic.twitter.com/ytyAORLdt3
— IFTIKHAR ALI (@ifti1978) March 13, 2023
عمران خان نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن سے باہر کیا جائے، میرے اوپر 80 کیسز درج کیے گئے ہیں تاکہ مجھے دباو میں لا سکیں لیکن میں ان کامقابلہ کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ سے متعلق جلد نیا انکشاف ہونے والا ہے اور دودہ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے نکالی جانے والی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچی جس میں ہزاروں لوگ شامل تھے جگہ جگہ عمران خان کااستقبال کیاگیا.
Comments are closed.