پی پی 278 میں انتخابی مقابلے سے پہلے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی
فوٹو : فائل
علی پور: پی پی 278 میں انتخابی مقابلے سے پہلے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی ،ایک خاندان کے 3 ممبرصوبائی اسمبلی کوسابق کاٹائٹل دینے والےواحدنام سیدسبطین رضابخاری پھرمیدان میں آگئے۔
پنجاب میں صوبائی اسمبلی کاانتخاب 30اپریل کوہوگا، تاریخ کااعلان ہوتے ہی سیاسی گہماگہمی عروج پرپہنچ گئی۔جتوئی گروپ نے پی پی 278سے اپناامیدوارپھر تبدیل کردیا۔
خوف یاجادوٹونا،یوتھیوں کاچہیتاآوٹ ، حاجی رسول بخش جتوئی میدان میں آگئے،پی پی 279سے نواب خاں المعروف جگوخان چچاکے شانہ بشانہ،مخالفین کی صفوں میں سیاسی لرزہ طاری ہونے لگا۔
قائم شمسی جتوئی گروپ کے مضبوط امیدوار،مخدوم رضا دربدر،3ہزاروالے ایم پی اے کوکسی نے سوکھے منہ پوچھا،جگوخان کی شمولیت سے گوپانگ گروپ کاووٹ بینک ایک لاکھ سے بڑھ گیا۔
جتوئی گروپ نے سینئرساستدان سابق ایم پی اے حاجی رسول بخش جتوئی کومیدان میں اتاردیا۔حاجی رسول بخش فیملی سے اب تک3شخصیات کوممبرصوبائی اسمبلی بننے کاشرف حاصل ہوا ہے۔
آج کل یہ تینوں اب اپنے نام کیساتھ سابق ایم پی اے لکھواتے ہیں ،تینوں کوسیدسبطین رضابخاری شکست دے چکے ہیں۔گوپانگ گروپ کی جانب سے مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 278سے اس بار بھی سیدسبطین رضابخاری میدان اترے ہیں۔
حلقہ پی پی 279 سے گوپانگ گروپ کوبڑابریک تھرو،سردارخضرحیات گوپانگ مرحوم کے صاحبزادے سردارنواب خان المعروف جگوخان نے سردارعاشق حسین گوپانگ گروپ کوجوائن کرلیااورامیدوار بھی ہوں گے۔
دوسری جانب سیدقائم علی شمسی جتوئی گروپ کے مضبوط امیدوارہیں،سابق ایم پی اے مخدوم محمدرضاحسین بخاری بھی مضبوط پچ کی تلاش میں ہیں،مخدوم رضاتحریک انصاف کے مضبوط امیدوارہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے یاسرجتوئی اپنے بڑے بھائی سے بغاوت کرکے تحریک انصاف کاٹکٹ لے سکتے ہیں اورمخدوم رضابخاری کے ساتھ ملکر الگ گروپ بناسکتے ہیں۔
میڈیاسے گفتگو میں ممبرقومی اسمبلی سردارعامرطلال گوپانگ کا کہنا ہے نواب خان المعروف جگوخان گوپانگ کی شمولیت سے گوپانگ گروپ اورمضبوط ہوگیا،ووٹ بینک ایک لاکھ سے زیادہ ہوگیا۔
عامرطلال گوپانگ کاکہناتھا کہ مخالفین دوسری تحصیل سے الیکشن لڑنے آتے ہیں،ہم علی پور سے ہیں،ڈیرہ چوبیس گھنٹے ورکرز کیلئے کھلاہے۔خدمت کاسفر جاری رکھیں گے۔
ایم این اے نے کہا اس بار بھی گوپانگ گروپ سابق ایم این اے سردارعاشق حسین گوپانگ کی قیادت میں مخالفین کوتاریخی شکست دے گا۔
Comments are closed.