پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر درج مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 40 کارکنوں پر 9مئی کو ہونے والے واقعات کے تناظر میں درج مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاوٴ گھیراوٴ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں قصور کے تھانہ کھڈیاں میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی۔

جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو پولیس انسپکٹر رشید شہزاد نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے ملزم کارکنان وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔

Comments are closed.