پی ٹی آئی کی غبارے چھوڑنے کی ملک گیر مہم،ہم نہ بازآئیں گے محبت سے
فوٹو: ٹوئٹر
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے آج ملک بھر میں پی ٹی آئی کے پرچم باندھ کر ہوا میں غبارے چھوڑے جس کا مقصد اپنے لیڈر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
پی ٹی آئی کی غبارے چھوڑنے کی ملک گیر مہم،ہم نہ بازآئیں گے محبت سے،جان جائے گی اور کیا ہوگا، سوشل میڈیا غبارے اڑنے کی ویڈیوز سے بھر گیا، ساتھ ساتھ عمران خان کو خط لکھ کر یکجہتی کے اظہار کی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو کی بھرمار نظر آرہی ہے جہاں ملک بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں سے سابق وزیراعظم کے چاہنے والوں نے فضا میں غبارے چھوڑے۔
Visuals from Jala Bela, Peshawar earlier today #عمران_خان_کو_انصاف_دو pic.twitter.com/lCF0nULP2i
— PTI (@PTIofficial) August 27, 2023
پی ٹی آئی جھنڈے کی رنگوں جیسے غبارے اور غباروں کے ساتھ جھنڈے لگا کر ہوا میں چھوڑنے کے مناظرکی ویڈیوز لوگ شیئر کررہے ہیں جس میں وہ اپنے لیڈ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے یکجہتی کا ابھی اظہار کررہے ہیں۔
ہم نہ باز آئینگے محبت سے، جاں جائے گی اور کیا ہوگا!#عمران_خان_کو_انصاف_دو
pic.twitter.com/cTyCN6YbDW— PTI (@PTIofficial) August 27, 2023
ہوا میں غبارے چھوڑنے کی اس مہم کے دوران لوگ غبارے چھوڑنے سے پہلے اپنے لائیو اور ریکارڈڈ پیغامات بھی شیئر کررہے ہیں اس سارے عمل میں ایک قدر مشترک ہے وہ یہ کہ غبارے ہوا میں بلند ہوتے ہی ساتھ ایک کلپ چلتاہے ہم نہ باز آئیں گے محبت سے۔
پی ٹی آئی کے مختلف جگہوں بالخصوص پنجاب میں یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ پولیس نے ایسا کرنے والوں کو منع بھی کیا اور بعض جگہ پی ٹی آئی جھنڈے فروخت کرنے سے بھی روکا گیا۔
Comments are closed.