پی ایس ایل11،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی

فوٹو : پی سی بی

لاہور: پی ایس ایل11،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی، بارش سے متاثرہ میچ کو 13،13 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اس کے باوجود دونوں طرف سے بیٹرز کے بیٹ رنز اگلتے رہے اور میچ میں 351 رنز بنے.

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی،کپتان ایشٹن ٹرنر نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

ملتان سلطانز کی طرف سے شان مسعود 44 اور عرفات منہاس نے 25 رنزبنا کر نمایاں رہے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ زیادہ کامیاب نہیں رہے۔

لاہور قلندرز کے مستفیض الرحمان نے 2، شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا اور عبید شاہ نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے تھے، محمد نعیم 60، پرویز حسین 45، عبداللّٰہ شفیق 33، روبین 3 اور آصف علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے۔

سکندر رضا 13 اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے محمد اسماعیل نے 2، فیصل اکرم اور پیٹر نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments are closed.