پی ایس ایل11،راولپنڈی کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں ایونٹ میں چوتھی شکست
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور: پی ایس ایل11،راولپنڈی کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں ایونٹ میں چوتھی شکست کا سامنا رہا،محمد رضوان اور یاسر کی اوپننگ میں ناکامیوں کے باوجود بنچ پر بیٹھے ٹیلنٹڈ نوجوان شاہزیب خان اور تجربہ کار عثمان خواجہ کو موقع نہیں دیا جا رہا.
پاکستان سُپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دی جو کہ ایونٹ میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم راولپنڈیز کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 182رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 56، کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز کے فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی شکست دیدی، اسٹیو اسمتھ کی ففٹی
ملتان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
جوش فلپ نے30 گیندوں پر 56 رنز 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنائے، شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
اس میچ میں فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
واضح رہے ملتان سلطانز کی ٹیم 5 میں سے چار میچز کی جیت کے ساتھ ٹیبل پر 8 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے کراچی کنگز 3 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے.
پی ایس ایل 11 میں لاہور میں پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا، دوسرا مرحلہ کراچی میں 8 اپریل سے شروع ہوگا میزبان کراچی لاہور میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں نظر آئے گی۔
Comments are closed.