پی ایس ایل 11،اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنکز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
فوٹو : کرک انفو
لاہور: پی ایس ایل 11،اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنکز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی،ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔
Islamabad United chases the Gladiators’ 183 in the 19th over.#HBLPSL11 | #NewEra | #QGvIU pic.twitter.com/jTpAqQhFC5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 2, 2026
جمعرات کو کھیلے گے دوسرے اور پی ایس ایل گیارہ کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کی جانب سے حسن علی نے 3 اور خوشدل شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت 198 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنز نے 50 اور اعظم خان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی۔کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
Comments are closed.