پی ایس ایل مبارک! دہشتگردی دم توڑ رہی ہے۔ ترجمان پاک فوج
میجر جنرل آصف غفور فوٹو:فائل
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو پی ایس ایل کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط دہشت گردی دم توڑ رہی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل نے روشنیوں کے شہر کراچی کو مزید روشن بنا دیا ہے،
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، غیر ملکی کھلاڑیوں، حکومت، سکیورٹی اہلکاروں اور باہمت پاکستانی عوام کا شکریہ، پاکستان استحکام اور امن کی جانب گامزن ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی اب دم توڑ رہی ہے اور ہم پائیدار امن و استحکام کی صحیح منزل کی طرف گامزن ہیں، انشاء اللہ۔
Comments are closed.