پیپلزپارٹی میں 25 خواجہ سرا شامل ہو گئے

55 / 100

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی میں 25 خواجہ سرا شامل ہو گئے، نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو پزیرائی مل رہی ہے۔

یہ انکشاف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں. 

انھوں نے کہا کہ ہم ہر طبقے اور شعبے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسی لیے مختلف طبقات کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف آ رہے ہیں. 

اس موقع پر خواجہ سرا رہنما بندیا رانا نے کہا کہ آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے آمریت کےسامنے سر نہیں جھکایا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 60ویں نمبر پر مردم شماری کا ایجنڈا رکھا گیا، مردم شماری پر سندھ کے ریفرنس کو بھیجے 8 ماہ ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.