پیٹرول کی قیمت جتنی کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا، وزیر پٹرولیم
فائل فوٹو
لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے پیٹرول کی قیمت جتنی کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا، وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ گمراہ کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری فائدہ عوام کو منتقل کیا اور ہم نے عالمی منڈی سے زیادہ فائدہ عوام کو دیا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ کچھ عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، پچھلے ہفتے جتنی قیمت کم ہوئی اس سے بڑھ کر ریلیف دیا گیا ہے.
انھوں نے کہا ایران سے سستا تیل وگیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کیے گئے معاہدوں پر رہتے ہوئے آگے چلیں گے.
علی پرویز ملک نے کہا کہ آج اس خطے میں امن ہو گیا، ایران امریکا جنگ کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد اب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
واضح رہے ایران جنگ شروع ہونے سے پٹرول کی قیمت 256 روپے فی لیٹر تھی جو کہ موجودہ حکومت نے بڑھا کر 415 تک پہنچائی، پھر کم کرکے اب 300 تک پہنچے لیکن اسے قیمت میں کمی کی بجائے ریلیف دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیریت گزر گیا، امن و امان کیلئے پاک فوج، وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کو سراہتے ہیں۔
Comments are closed.