پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اضافے کیا اعلان کیا ، پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
پرویز ملک نے بتایا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی،اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
حکومت نے پائیدار ترقی کی جانب جو کام شروع کیا اسے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔یہ معاملہ چند ہفتوں میں بگڑتا جارہاہے ، دبئی اور عمان کی منڈیوں سے 90 فیصد توانائی حاصل کرتاہے ، وہاں پر ریکارڈ اضافہ دیکھا گیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئل پرائسزتاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور 250 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ چکاہے ، اس کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کفایت شعاری کے ذریعے ، کابینہ کی تنخواہوں کی کٹوتی ، سرکاری پیٹرول کی کٹوتی کے ذریعے اور ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کر کے عوام کے آگے دیوار بننے کی کوشش کی کہ اس تپش سے عام آدمی کو بچا سکیں ۔
یکم مارچ سے آج تک 129 ارب روپے حکومت عوام کے تحفظ کیلئے خرچ کر چکی ہے ۔ ہمارے پاس تمام سپلائی آبنائے ہرمز سے آتی ہے جس کے باعث متبادل ذرائع سے سپلائی حاصل کی گئی۔
Comments are closed.