پیوٹن،ٹرمپ ملاقات تمہاری ماں اورباپ نے طے کی ہے،ترجمان وائٹ ہاوس

پیوٹن،ٹرمپ ملاقات تمہاری ماں اورباپ نے طے کی ہے،ترجمان وائٹ ہاوس

فوٹو : سوشل میڈیا

واشنگٹن : پیوٹن،ٹرمپ ملاقات تمہاری ماں اورباپ نے طے کی ہے،ترجمان وائٹ ہاوس کا صحافی کوجواب ،وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری و ترجمان کیرولین لیویٹ کا رپورٹر کے سادہ سے سوال کا غیر معمولی جواب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، جب ایک رپورٹر نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال پوچھا کہ، ”ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے لیے ہنگری کے شہر بداپیسٹ کا انتخاب کس نے کیا؟“ تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جواب دیا، ”Your mom did“ یعنی ”تمہاری ماں نے۔“

رپورٹ کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے یہ جواب مزاح کے طور پر دیا ہے، تو کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا ’آپ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انسان ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے منصوبے پر دستخط کردیے ،امریکا

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بات مزاح ہی ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا، یہاں تک آپ کے ساتھی بھی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتے، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر طویل گھنٹہ گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں نے ہنگری کے شہر بداپیسٹ میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

Comments are closed.