پکنک کیلئےحب ندی گیا خاندان ڈوب گیا،4لاشیں مل گئیں
کراچی(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے علاقے ساکران کے قریب پکنک کیلئےحب ندی پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے ،رات گیے تک 4 لاشیں نکالے جانے کی اطلاعات تھیں۔
پولیس نے بتایا اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء کے رہائشی پکنک منانے حب ندی گئے جہاں 5 افراد ڈوب گئے ایک بچے کی تلاش کا کام جاری تھا۔
حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ حفضہ، 34 سالہ ماہ جبین، سہیل اور 4 سالہ اریب کے نام سے ہوئی جبکہ 10 سالہ حمزہ کی لاش اب تک نہیں ملی۔
ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی مدد بھی لی گئی، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال سے سول اسپتال ٹراما سینٹر منقتل کیا گیا۔
جاں بحق حفصہ اور حمزہ کی والدہ ثمینہ کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں اس کی بہن، 2 بچے اور بھائی شامل ہیں۔
Comments are closed.