پنڈی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے اورمری کی ٹریفک کنٹرول کا روڈ میپ تیار
فوٹو: اسکرین گریب
راولپنڈی: پنڈی میں آلائشیں ٹھکانے لگانے اورمری کی ٹریفک کنٹرول کا روڈ میپ تیار، عید الالضحی پر شہرمیں صفائی آپریشن اور انتظامات کےلئے دفعہ 144 نافذ کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پریس کانفرنس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 سات روز کیلئے لگائی گئی ہے،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
ڈی سی راولپنڈی نے بتایاآر ڈبلیو ایم سی نے ضلع بھر میں آلائشوں کیلئے 60 اسٹیشن بنائے ہیں،دو سو افسران و اہلکار دوران عید کام کرینگے، نمبردار اور ریونیو افسران بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مون سون بارشوں کے دوران 16 اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے،پولیس واسا و ریسکیو اہلکار ان مقامات پر تعینات جبکہ پاکستان آرمی بھی موجود ہوگی۔دس کیٹل پوائنٹ متحرک انداز میں کام کر رہیں ہیں۔
ڈی سی راولپنڈی نے کہا ہر گھنٹے بعد افسران عید کے دنوں میں رپورٹ دیں گے، اسی طرح مری میں 7 مقامات پر فسلٹیشن ڈیسک بنائے ہیں،جنگلات، ہائی وے و دیگر عملہ بھی مری میں مشنیری کیساتھ موجود ہوگا۔
ٹریفک کیلئے مری میں عید پر 300 کانسٹیبل تعینات ہونگے،مری میں گاڑیوں کے داخلہ کی تعداد کا فیصلہ کریں گے،مری میں ہوٹل انتظامیہ کو ایک اپلیکیشن کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
ڈی سی راولپنڈی نے کہا اگر کوئی زیادہ کرایا لیتا ہے مری میں قائم کنٹرول روم میں آگاہ کرے،سانحہ مری سے متعلق عدالت کی 90 فیصد ہدایات پر عمل کیا ہے،کسی بھی سانحہ کی صورت میں مری میں ہوٹل مفت استعمال کروائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ واسا نے نالہ لئی میں تعمیراتی ملبہ پھینکنے والے افراد پر مقدمہ درج کرایا ہے،سواں پل کے بارے میں ٹیکنیکل ٹیم نے لکھا ہوا ہے۔
Comments are closed.