پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی

61 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان وزارت سے مستعفی ، استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی اور انھوں بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پرسینئر وزارت اور وزارت خوراک سے مستعفی ہورہے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے سینئر وزارت اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدرہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں اور کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طور پر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

http://

اس سے قبل جمعہ کو عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں وزارت سے استعفے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے ان کے فیصلے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزارت سے استعفیٰ کی وجوہات سے متعلق تفصیل سے بتایا ہے، ٹی وی چینل کی ملکیت کے بعد عہدہ اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکورہوں جنھوں نے گزارشات سنیں اور مستعفی ہونے کی اجازت دی اور کہا تھا کہ اب بطور سینئر وزیر اور وزیر خوراک اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دوں گا۔

Comments are closed.