پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ ریسکیو آپریشن ،سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کا تحصیل شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا گیا۔

دھان کی کاشتکاری کے دوران بچوں اور خواتین سمیت بیشتر افراد بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے تحصیل شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین اور بچوں سمیت 223 افراد کو باحفاظت نکال لیا۔

سیلابی ریلے میں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیم متاثرہ علاقہ میں لوگوں کی فوری امداد کے لیے موجود ہے۔

Comments are closed.