پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن،انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری ہونے کا امکان

45 / 100

فائل:فوٹو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔ انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے  ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔

Comments are closed.