پشاور خودکش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی ،وزیر داخلہ

59 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پشاور خودکش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی ،وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ جلد ان کو گرفتار کر لیں گے۔

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے ان کا کہناہے کہ ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

شیخ رشید احمد کی طرف جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے ان کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے گزشتہ روز پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 2 سے 3 روز میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

http://

انھوں نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اورریکوزیشن علیحدہ چیزیں ہیں، عدم اعتماد سے متعلق اجلاس بلانے کی ریکوزیشن ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

شیخ رشید احمد نے واضح کیاکہ، ریکوزیشن موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اسپیکر اجلاس طلب کرتاہے، اپوزیشن کو پہلے بھی شکست ہوئی تھی، اب بھی ہوگی۔

Comments are closed.