پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اولین ترجیح ہے، مراد سعید
اسلام آباد (واجدمسعودقاضی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حالیہ اقدامات کی کامیاب تکمیل کے حوالے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں تقریب کااہتمام کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مو ٹروے پولیس کے افسران نے محنت، لگن، ایمانداری اور جوش و جذبے سے سر شار ہوکر عوام کی خدمت کر کے محکمے کا نام روشن کیا ہے.
موٹروے پولیس کی پذیر ائی میں تمام افسران اورجوانوں کی محنت، حسن اخلاق اورجذبہ کارفرما ہے جو نہ صرف موٹروے پولیس بلکہ ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے۔ موٹروے پولیس محدود وسائل کے باوجود بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سیدکلیم امام ایک پروفیشنل پولیس آفیسر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کے پسماند ہ علاقوں میں سڑکو ں کی تعمیر اور ان کے معیار بنا تے ہوئے انہیں سی پیک میں شامل کر ناہے۔ گوادر تک مغربی روٹ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔موٹروے پولیس میں بھرتی اور تمام کام میرٹ پر مبنی ہیں، دوسرے اداروں کو بھی میرٹ پر کام کرنا چاہئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرے پولیس ایک بہترین ادارہ ہے.
اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران کی ترقی ان کی بہترین کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، سروس میں ترقی ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،لہذا افسران مزید محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام مزید روشن کر نے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سید کلیم امام نے مزید کہا کہ ترقیوں کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مختلف کیڈرز میں مکمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی ہیں۔حال ہی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سکیل 01 سے سکیل05 تک کے عہدوں نان یونیفارم اہلکاروں کی مقامی بنیادوں پر بھرتی کے ساتھ ساتھ حال ہی میں وزیر اعظم معاونت کے خصوصی پیکیج کے تحت شہداء اور دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے 08 ورثاؤں کو خالصتاََ میرٹ کی بنیاد پربھرتی کیاہے۔
تقریب کے آخر میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید صاحب کو نشان یادداشت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران اور ملازمین کی راہنمائی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب پیش کی۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور انسپکٹر جنرل، ڈاکٹر سید کلیم امام نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈ یپار ٹمینٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ترقی پانے 10 چیف پیٹرول آفیسر جبکہ 39 اسسٹنٹ پیٹرول آفیسرکو تر قی کے بیجز لگالگائے۔
28کلاس فور ملازمین کو ایل ڈی سی کے عہدے پر ترقی کے تقرر نامے دئیے۔اس کے علاوہ نئی تقرریاں پانے والے ملازمین، وزیر اعظم معاونت کے خصوصی پیکیج کے تحت شہداء اور دورانِ ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاؤں کو بھرتی کے تقرر نامے دئیے۔
Comments are closed.