پریزائیڈنگ آفیسر کی پولنگ سے قبل نیا بوتھ بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سینیٹ میں چئیرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی پریزائیڈنگ آفیسر نے نئے پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کردی.

سینیٹرز کے حلف اٹھانے کی کارروائی کے دوران اپوزیشن نے کیمروں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد مائیکرو فونز اور دیگر آلات کے معاملے پر پریزائیڈنگ آفیسر نے نئے پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کی۔

مظفر حسین شاہ نے کہا کہ دونوں اطراف کی تسلی کیلئے نئے پولنگ بوتھ بنائے جائیںگے۔ حلف اور انتخاب کے علاوہ کوئی اور ایجنڈا زیر بحث نہیں آئیگا۔

ایوان بالاں میں پی پی اور ن لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمرے ووٹنگ کیلئے لگائے گئے ہیں تاہم صبح کا سیشن ملتوی ہونے سے قبل کیمرے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے.

چئیرمین سینیٹ و ڈپٹی کے انتخابات سہ پہر 3 بجے ہونے ہیں اور پریزائیڈنگ آفیسر کی ہدایت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل نیا بوتھ بن جائے گا.

پریزائیڈنگ افسر کے فرائض سرانجام دینے والے مظفر شاہ کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرا نکلنے کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو نہیں دیکھ سکے گا اور پولنگ کا عمل آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق مکمل ہو گا.

Comments are closed.