پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری ، توہین عدالت پر آئی جی پنجاب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر سابق وزیراعلیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سیکیورٹی کو بلایا تھا اور ہدایت کی تھی کہ تینوں افسران ساڑھے 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

دونوں افسران کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروایا گیا کہ صوبے سے باہر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالتِ عالیہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا۔

Comments are closed.