پرویز الٰہی کے گھر پولیس کی جانب سے پھر چھاپہ ،گھر کی تلاشی ، ملازمین سے پوچھ گچھ

45 / 100

فائل:فوٹو

گجرات: پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر ایک بار چھاپہ مارا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کی رہائشگاہ کو حصار میں لیتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پولیس کی جانب سے یہ چوتھا چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، پرویز الہٰی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاوٴس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئیے گئے۔

اس کے علاوہ گجرات میں ہی چودھری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاوٴس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی نے کنجاہ ہاوس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس چھاپے کیلئے ابھی تک کوئی سرچ وارنٹ موجود نہیں، اس کے باوجود میں نے کہا ہے کہ انہیں رسائی دی جائے۔

 

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں سٹی اور صدر سرکل کے 15 سے زائد تھانوں کی پولیس نفری شامل ہے جس کی قیادت ڈی پی او احمد نواز شاہ کررہے ہیں جبکہ چھاپہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمات میں مارا گیا ہے۔

Comments are closed.