پروفیسر محمد حفیظ ہتھرو ائرپورٹ پر لٹک گئے

لندن(ویب ڈیسک) سابق کپتان پروفیسر محمد حفیظ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر پھنس گئے ہیں اور کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں.
۔
محمد حفیظ کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے لاہور سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز جارہے تھے مگر ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کی فلائٹ کا شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے کنیکٹنگ فلائٹس منسوخ ہوگئیں.

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ وہ ہیتھرو ائیر پورٹ پر ورجن اٹلانٹک ائیر لائن کی طرف سے فلائٹ شیڈول اور منیجمنٹ کے بدترین تجربے کا سامنا کررہے ہیں۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/1428745086641266690?s=19

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ یہاں ہیتھرو ائیرپورٹ میں زبردستی رات گزارنے کے لیے ہوٹل کا کوئی انتظام نہیں جبکہ رات 9 بجے کے بعد لاؤنج کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کیربیئن پریمیئرلیگ 26 اگست سے شروع ہورہی ہے جس میں پاکستان کے 9 کھلاڑی شامل ہوں گے پروفیسر محمد حفیظ گیانا ایمازون وارئیرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

Comments are closed.