پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا،آصف زرداری
فائل:فوٹو
وہاڑی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کاکہناہے کہ پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے۔
وہاڑی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دبانے پر لا کھڑا کیا ہے، اسے کوئی سمجھ ہی نہیں تھی، پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا۔
ان کاکہناتھا کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا کہ بڑی مشکل سے پار لگیں گے، لیکن لگیں گے ضرور، آج بھی وہ سیاست میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہاہے لیکن میں نے عزم کر رکھا ہے ملک کو مسائل سے نکالوں گااور ہر قیمت پر نکالوں گا۔
آصف زرداری نے کہا کہ دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔
Comments are closed.