پاک فوج کی ایل او سی پر جوابی کارروائی،5بھارتی فوج ہلاک

راولپنڈی(زمینی حقائق)ایل او سی پر پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب پانچ انڈین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے خاتون اور 4 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں 35سالہ شبنم، 13سالہ کاشان، 6سالہ فیضان، 14سالہ نشا ،سیریاں گاوں کی 10سالہ آصفہ چفر گاوں کے 28سالہ شاہد حسین شامل ہیں۔

زخمیوں کو مقامی اسپپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Comments are closed.