پاک فوج بہت مضبوط، حملہ آور کو منہ کی کھانا پڑی گی، مہاتیر محمد

کولاالمپور(نیٹ نیوز) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر پر اعتماد کااظہار کیاہے۔

ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے جن کی نمائش بھی کی گئی۔

ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا، اگر پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑا کر دیکھیں۔

Comments are closed.