پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کا افغان وزیرداخلہ کو مناسب زبان میں مدلل جواب
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کا افغان وزیرداخلہ کو مناسب زبان میں مدلل جواب سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے ماضی کی شراکت اور بھائی چارہ کو بھی اجاگر کیا ہے اور جواب میں افغان حکومت کے رویہ کے بارے میں بھی انھیں آگاہ کیا ہے کہ ہمارے خلوص کا کس زبان میں جوابا آیا ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سراج الدین حقا نی کو کہاکہ آپ ہمارے مہمان رہے۔ آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی۔ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکا نے دیا تھا۔
خواجہ آصف بولے نائن الیون کے بعدہم پرامریکا کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کارہیں، خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی سے کہا کہ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہے مکہ میں صلح کراتے رہے لیکن صلہ کیا ملا ؟
خواجہ آصف نے کہا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی۔ آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے،کابل میں آپ سے ملاقائی ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں ۔آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔
خواجہ آصف نے کہا جس نسبت سے آپکو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے جس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیر مانگتے ہیں۔
Comments are closed.