پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچؤلی کریں گے۔
وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کریگا۔ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچؤلی کریں گے۔
بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.