افغانستان کو بھی شکست ،آصف علی نے تباہی پھیر دی

50 / 100

دبئی(خان افسر تنولی)پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کو بھی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی،آخری2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے آصف علی 4 چھکے مار کر 19 ویں اوور میں گیم فنشڈ کر دی.

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم نے 51،فخر زمان 30،آصف علی 25 اور شعیب ملک 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، آج رضوان جلدی آوٹ ہو گئے تھے.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1454142691390930952?t=43FZ6ZLxJ7dcsmR6waJBbA&s=19

 

افغانستان کی طرف راشد خان نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوین، محمد نبی کو ایک ایک وکٹ ملی، آصف علی کو میچ فنشڈ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

افغانستان کی ٹیم نےٹی20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیاتھا.

افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم اوپنرز کے جلد آوٹ ہو جانے کے باعث یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا، افغانستان کے 6 کھلاڑی 76 رنز پر پویلین لوٹ گئےتھے۔

افغانستان کی وکٹیں شروع میں وقفے وقفے سے گر تی رہیں تاہم اسکور میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہا، خاص کر کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے درمیان 71 رنز کی تیز رفتار شراکت ہوئی.

پاکستان کی بولنگ لائن نے بھارت کی طرح افغانستان کے اوپنر کو بھی جلد ہی پویلین بھیج دیا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی۔

پاکستانی بولر عماد وسیم دوسرے اوور کی تیسری گیند پر افغانستان کے جارحانہ بیٹسمین حضرت اللّٰہ زازئی 7 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف کی مدد سے قابو کرلیا، وہ بغیر کوئی رن بنائے میدان چھوڑ گئے۔

تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے دوسرے اوپنر محمد شہزاد کو بابراعظم کے ذریعے پویلین بھیجا، وہ 8 رنز ہی بناسکے۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، کپتان محمد نبی 35 اور گلبدین نائب 35 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے.

اس موقع پر افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کرنے کا بولڈ فیصلہ کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ افغانستان کو اپنے بولرز پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔

یہ اس گروپ کا اہم میچ ہے، آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل کا سفر یقینی ہوجائے گا جبکہ افغانستان کی کامیابی کے صورت میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ اہمیت اختیار کرلے گا۔

پاکستان کی طرف سے بولر شاہین شاہ نے ایک ، عماد وسیم 2، حسن علی1، حارث روف1 اور شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی.

پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کھیل رہے ہیں ۔

افغانستان کی ٹیم حضرت اللّٰہ زازئی، محمد شہزاد، اصغر افغان، رحمان اللّٰہ گُرباز، نجیب اللّٰہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق اور مجیب الرحمان پر مشتمل ہے۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میچ سے قبل کہاہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ہم فاتح ٹیم کو آج کے اہم میچ میں برقرار رکھنا چاہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو خوشی ہوگی، دونوں ٹیموں کو ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا،انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملے وہ زبردست لمحہ تھا۔

ادھرافغانستان کے سابق کوچ اور پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہلکا نہ لیں، پاکستان جیسے کھیل رہا ہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں موجود افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرایا ہے جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی تھی۔ افغانستان کے بعد پاکستان کو نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔

کراچی ، پشاورسمیت ملک کے دیگر شہروں میں پاکستانیوں کی طرح افغان مہاجرین بھی دونوں ٹیموں کے میچ کیلئے پرجوش ہیں، زیادہ تر اپنی ٹیم کے حامی ہیں مگر افغانیوں کی ایک بڑی تعداد یہ بھی کہہ رہی ہے کہ دونوں ٹیمیں ہماری ہیں ۔

Comments are closed.