پاکستان نے بھٹکے ہوئے 2 انڈین طیاروں کی رہنمائی کرکے دنیا کو حیران دیا
فوٹو : فائل
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی اعلیٰ ظرفی نے دنیا کو حیران کر دیا اور جارحیت کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے 2 طیاروں کی اپنی حدود میں رہنمائی کر کے پڑوسی ملک کو اخلاقاً نیچاکر دکھایا.
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سی اے اے ذرائع کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لیے کراچی ریجن کی فضائی حدود سےگزر رہے تھا۔
عام حالات میں کسی طیارے کو براہراست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا لیکن پاکستانی سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دے کر اعلیٰ اخلاقیات کی مثال قائم کی.
اس دوران بوئنگ 777 اور787 طیارے کا ایرانی ائیرٹریفک کنٹرولر سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بارپھر مدد فراہم کی۔
پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پررابطہ کیا اور انہیں انڈین طیاروں سےرابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نےبھارتی طیاروں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔
کمہن کیریوں سے نکلنے والے دونوں بھارتی پائلٹس نے بعد میں پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا، پاکستان نے ایک ایسے وقت میں بھارت کو سیدھا راستہ دکھایا جب بھارت دنیا بھر کی مذمت کے باوجود کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کر رہا ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں چین سمیت امریکا، یورپی ممالک، ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہےاور مختلف ممالک آلات امدادی سامان کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.