پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی، آج چاند نظر نہیں آیا

فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی، آج چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا، پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا.

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا جس میں شوال کا چاند دیکھنے کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی، جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو 6 شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔

زونل کمیٹی کے مطابق 5 شہادتیں ٹیلفون کے ذریعے موصول ہوئیں، ایک گواہ خود چل کر زونل کمیٹی کے پاس پہنچا۔ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بھیج دی گئیں۔

Comments are closed.