پاکستان میں، ٹک ٹاکرز کیلئے اچھی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی دی گئی ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف س ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پی ٹی اے کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا.

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے سب اکاؤنٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی کرنے کی بھی کی جائے گی۔

ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں کیا گیا ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے.

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.