’’پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس‘‘ کی تقریب رونمائی،کتابچہ شائع
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹابیس 70 کی دہائی کے بعد پہلی مکمل اور تسلی بخش ریسرچ ہےجو مقامی سطح پر موجود خام مال ، اور اس سے اعلی کوالٹی کی سستی اور معیاری فیڈ کی تیاری سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے ۔یہ تفصیلات اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران بتائی گئی.
لائیو سٹاک اینڈ ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے ’’پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اس موقع پر بتایا گیا کہ کتابچہ یو ایس ایڈ پاکستان اور لائیو سٹاک اینڈ ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے اشتراک شائع کر دیا گیا ہے۔
یہ کتابچہ لائیو سٹاک اینڈ ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈ نے یو ایس ایڈ پاکستان اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنس کے تعاون سے ’’پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس‘‘ کے عنوان سے شائع کیا ہے۔
اس حوالے سے ورچوئل تقریب رونمائی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر فتح اللہ خان اور یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈائریکٹر اکنامک گروتھ اینڈ ایگریکلچر مارک ٹیگن فیلڈٹ بطو ر مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔
اینیمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے سینیئر افسران، پروگریسو فارمرز، پبلک پرائیویٹ سیکٹر ،فیڈ مینوفیکچررز اور لائیو اسٹاک سے متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس’’ کو کسانوں اور لائیو اسٹاک فارم آپریشنز کے دوران ’’راشن فارمولیشن‘‘ کی سہولت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فتح اللہ نے یو ایس ایڈ پاکستان، یونیورسٹی آف ویٹرینری سائنسز لاہور اور لائیو سٹاک ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیڈ سٹف ڈیٹا بیس کی تکمیل سے لائیو سٹاک انڈسڑی کو کئی فوائد حاصل ہوں گے ۔ پاکستان کے لائیو سٹاک کے شعبے میں یو ایس ایڈ پاکستان، دیگر عالمی ایجنسیوں اور لائیو سٹاک ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے مابین اشتراک کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستانی لائیو سٹاک سیکٹر کے انڈسٹریل ڈویلپنگ پروگرام میں مزید بہتری لائی جا سکے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینمل ہسبینڈری کمشنر ڈاکٹر خورشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت لائیو سٹاک بریڈ میں بہتری کے لیے ’’ایمبریو ٹرانسفر‘‘ کے وژن پر کام کر رہی ہے پاکستان کو ایس پی ایس ایشوز پر پیش رفت کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں لائیو سٹاک پراڈکٹس کے دائرہ کار کو وسیع تر کیا جا سکے ۔
اس موقع شرکاء نے پاکستان میں لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری کے لیے لائیو سٹاک ڈٰیری ڈویلپمنٹ بورڈاور یو ایس ایڈ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتری پر زور دیا۔
Comments are closed.