پاکستان خطے میں سب سے مہنگا پٹرول کرنے والا ملک بن گیا،انڈیا میں 94 روپے فی لیٹر

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : پاکستان خطے میں سب سے مہنگا پٹرول کرنے والا ملک بن گیا،انڈیا میں 94 روپے فی لیٹر، پاکستان میں 321 روپے تک پہنچ چکی ہے اور حکومت نے ایران جنگ کا حوالہ دے کر پٹرول کی قیمت میں یک دم 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا.

اس حوالے روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان خطے میں سب سے ز یادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک بن گیا ہے جس سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے.

بھارت میں ایک لٹر پٹرول 94روپے ، سری لنکا میں 293 روپے ، بنگلہ دیش میں 116 ٹکا میں فروخت ہوتا ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم ذخائر موجود ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا.

پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان میں اس وقت پٹرول کی قیمت321روپے17 پیسے فی لٹر ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جب ٹرانسپورٹرز اس پہ سراپا احتجاج بھی ہیں۔

Comments are closed.