پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی تصاویر سے نمایاں ہے

فوٹو : سی جی ٹی این

ہانگ کانگ : پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا جس کا عنوان تھا "پاکستان کی تاریخ، ورثے اور تنوع کی تصویری جھلکیاں”۔

یہ نمائش پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی پائیداری اوراس کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اسی ماہ بیجنگ میں ہوا، جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ہمراہ سالگرہ کے باضابطہ لوگو کی مشترکہ طور پر نقاب کشائی کی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا

خلیل ہاشمی نے کہا کہ نمائش میں پیش کیے گئے تصویری مجموعے پاکستان کی قدیم تہذیبی جڑوں، اسلامی ورثے، تحریکِ آزادی، جغرافیے اور قدرتی مناظر، تاریخی عمارات، مذہبی فنِ تعمیر، فنون و سائنس، کھیلوں، زبانوں اور پاکستان میں رہنے والی مختلف قومیتوں پر مبنی ایک بصری سفر پیش کرتے ہیں.

جو پاکستان کو ایک کثیرالجہت اور ارتقا پذیر تہذیب کے طور پر نمایاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی تصاویر سے نمایاں ہے اس کی بھی نشاندہی کرتی ہے ، جن میں گندھارا آرٹ جیسے مشترکہ تاریخی ورثے شامل ہیں۔

Comments are closed.