دوسر اٹیسٹ، پاکستان 4وکٹ پر268رنز، عابد اور اظہر کی سنچریاں


ہرارے: پاکستان نے ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنا لئے ، اظہر علی اور عابد علی نے سنچریاں بنائیں ، عابد علی اب بھی118رنز پر کھیل رہے ہیں۔

ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن کاجب کھیل ختم ہوا تو عابد علی 118 رنز اور ساجد خان 1 رن بناکر وکٹ پر موجود تھے تاہم اس دوران مڈل آرڈر اچانک دو وکٹیں گرنے سے زمبابوے کو آخری سیشن میں ریلیف ملا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران بٹ دو رنز بناکر آوٹ ہوئے، لیکن دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عابد علی نے 236 رنز کی ریکارڈ شراکت بنائی۔

اظہر علی نے کیریئر کی 18ویں سنچری اسکور کی، عابد علی نے ٹیسٹ میں اپنی تیسری سنچری بنائی، لیکن 80 اوورز کے بعد زمبابوے نے نئی گیند لی جس کے بعد پاکستان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

اظہر علی126 رنز بناکر آوٹ ہوئے، بابر اعظم ر صرف دو رنز ہی بناسکے جبکہ فواد عالم بھی پانچ رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم اس موقع پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ساجد خان کو نائٹ واچ مین بھیجا گیا۔

پاکستان کی ٹیم چار وکٹ گرنے کے باوجود اچھی پوزیشن پر ہے اور اگر عابد وکٹ پر موجودرہے اور اس کے بعد آنے والے بیٹسمینوں نے بھی ذمہ داری کامظاہرہ کیا تو پاکستان آسانی سے 400کاہندسہ پار کرسکتاہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، .سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ کپتان زمبابوے برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

آج سے ہرارے میں کھیلا جائے گا پہلا میچ جیت کر پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ یا ٹیم مینجمنٹ شکست سے خوف زدہ ہیں اس وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جارہا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

Comments are closed.