پاکستان افغانستان کیخلاف اچھا کام کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم ہیں، ٹرمپ

فوٹو : فائل

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان افغانستان کیخلاف اچھا کام کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم ہیں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری لڑائی میں امریکہ مداخلت کر سکتا ہے لیکن ’میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرنے کے دوران دیا۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ ’پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ شروع کی ہے، کیا انھوں نے آپ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے؟‘

جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑائی میں مداخلت کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو تو معلوم ہوگا کہ میری پاکستان سے اچھی دوستی ہے۔

پاکستان کا وزیر اعظم عظیم ہے، وہاں عظیم جنرل ہے، عظیم رہنما ہے۔‘’وہ دو ایسی شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت عزت کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا کام کر رہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان معاملے میں مداخلت نہیں کروں گا، اسلام آباد، کابل کے ساتھ اچھا کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عزت کرتا ہوں، اس ملک کے پاس عظیم قیادت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ان کی اچھی بات چیت ہے، دونوں دنیا کے ایسے رہنما ہیں، جن کا وہ بہت احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران سے متعلق کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعہ تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں۔ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔

Comments are closed.