پاکستان اب کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،وزیراعظم

فوٹو : ریڈیو پاکستان

ڈیوس (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اب ہم کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔

ڈیوس میں پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی سر زمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے، سیاست کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم  نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے باعث معاشرے میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ نقصان اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہی تھی لیکن 70 کی دہائی میں مختلف اداروں کو قومیانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوا۔

حکومت میں آنے کے بعد ہم نے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی، پہلا سال کرنسی کو مستحکم کرنے، جاری حسابات کے خسارے کو کم کرنے میں صرف کیا، تجارت، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان میں قیام امن کا سب سے زیادہ فائدہ سیاحت کے شعبے میں ہوا، سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے، پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے بعد پاکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہو گی۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

سنگاپور کے ہم منصب، آذر بائیجان کے صدر سے ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان ڈیووس میں سائیڈ لائن پر سنگاپور کے ہم منصب، آذر بائیجان کے صدر اور ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے ملے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سنگاپور کے ہم منصب لی سیان لونگ سے ملاقات کی جس میں پاک سنگاپور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی،  عمران خان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے بھی ملا قات کی ، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کی ڈیووس میں ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئیاس مو قع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، معاونین خصوصی ذولفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے۔

Comments are closed.