پاکستانی ارطغرل غازی , نوجوانوں نے ڈرامہ بنانا شروع کردیا

فوٹو: ترکی اردو


مینگورہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کے نوجوانوں نے مل کر ,پاکستانی اطغرل غازی, ڈرامے کی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے سپاہیوں کی یونیفارمز، کلہاڑیاں، تلواریں اور دیگر سامان کی تیاری کی جاری ہے۔

اس حوالے سے ترکی اردو کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر پاکستانی نوجوانوں نے ڈرامے کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر تیزی سے عمل درآمد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نجی نوعیت کے پروجیکٹ میں خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں رہنے والے 150 نوجوان دن رات کام کررہے ہیں اور اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ارطغرل غازی ڈرامے کی نقل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس مہم جوئی میں 15 سے 26 سال کی عمر کے ا نوجوان شامل ہیں جو کہ ڈرامے کی نقل کو عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد یوٹیوب پر نشر کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

اگرچہ یہ ڈرامہ ترکش ڈرامے کی نقل ہے تاہم اس کا نام انھوں نے پاکستانی ارطغرل رکھا ہے ، لکڑیوں سے بنی تلواریں اور دیگر سامان تیار کیا گیاہے کچھ نوجوان قائی قبیلہ کے سپاہیوں کی یونیفام میں ، خیموں میں بیٹھے اور باجماعت نماز پڑھتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چونکہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے اس لئے جو لکڑیوں کی تلواریں ، کلہاڑیاں ،ڈھال اور دیگر سامان بنایا ہے وہ یہ چیزیں بازاروں میں فروخت بھی کررہے ہیں اس کا مقصد پیسے بنانا ہے جس سے وہی اپنے پراجیکٹ کی تکمیل کریں گے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ڈرامے کی شوٹینگ کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ڈرامے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔

سوات میں تیار ہونے والے پاکستانی ارطغرل میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ڈرامے سے متاثر ہوکر ہم نے اپنا ڈرامہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد عباس نے بتایا کہ ہماری انفرادیت یہ ہے ہم نے اپنے ہاتھوں سے ڈرامے میں استعمال ہونے والی ساری چیزیں بنائی ہیں اور اس مقصد کیلئے ہماری ٹیم دن رات کام کرنے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں تو ہم نے صرف کچھ سین شوٹ کیے تھے مگر بعد میں ہم نے پوری سیریز بنانے کا فیصلہ کر لیا، محمد عیاس کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی ہمیں ہمارے خوبصورت ماضی سے روشناس کرواتا ہے۔ہمیں بہت فخر ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔

انھوں نے کہا ہم میں سے بیشتر لوگو ں کی زریعہ آمدنی کچھ نہیں ہے ہم اس ڈرامے کے تمام اخراجات خود اٹھاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی اچھا ہوگا اگر ہمیں کوئی سپونسر مل جائے۔

محمد عباس نے انکشاف کیا کہ ترکش اداکار جلال آل جنہوں نے ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے بھی پاکستان کے دورے پر ان سے ملاقات کی تھی ۔

ان نوجوانوں نے ڈرامہ, پاکستانی ارطغرل غازی, کی تیاری کیلئے جو سامان بنایاہے یونیفارمز بنائی ہیں وہ زیب تن کرکے اب تک جو ڈرامہ شوٹ کیا ہے اس کے چند فوٹو بھی شیئر کئے ہیں ان کو امید ہے کہ یہ دیکھ کر کوئی انویسٹر انھیں مل جائے گا۔

Comments are closed.