پاکستانی ادارےٹی سی ایس اور جاپان کے نِپون ایکسپریس گروپ میں شراکت داری
فوٹو : پی آر
اسلام آباد : پاکستانی ادارےٹی سی ایس اور جاپان کے نِپون ایکسپریس گروپ میں شراکت داری طے پا گئی ہے، پاکستان کے معروف اور قابل اعتماد لاجسٹکس ادارے، ٹی سی ایس گروپ نے جاپان کے نِپون ایکسپریس(Nippon Express) پرائیویٹ لمیٹڈ (ساؤتھ ایشیا اینڈ اوشیانا) سے اسٹریٹجک شراکت داری تجارتی روابط کو مربوط بنائے گی ، جو نِپون ایکسپریس ہولڈنگ، اِنک کا ذیلی ادارہ ہے۔ اس اشتراک کے تحت نِپون ایکسپریس گروپ نے ٹی سی ایس لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں اقلیتی حصص حاصل کرلیے ہیں۔
اس شراکت داری سے پاکستانی کاروباری اداروں اور صارفین کو نِپون ایکسپریس گروپ کی وسیع عالمی موجودگی کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں تک بہتر اور موثر رسائی حاصل ہوگی، جبکہ نِپون ایکسپریس گروپ پاکستان میں اپنی لاجسٹکس صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ٹی سی ایس لاجسٹکس کے ملک گیر نیٹ ورک، عملی مہارت اور قابلِ اعتماد کسٹمر بیس سے فائدہ اٹھائے گا۔
ٹی سی ایس گروپ کی صدر سائرہ اعوان نے اس تعاون کے حوالے سے کہا کہ نِپون ایکسپریس کے ساتھ یہ شراکت داری ٹی سی ایس اور پاکستان کے لاجسٹکس شعبے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ پاکستان کی مارکیٹ کے مضبوط بنیادی اصولوں پر عالمی اعتماد کی عکاسی ہے اور پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی معیشت سے جوڑنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سپلائی چین سہولت فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے۔
چار دہائیوں سے زائد عرصے میں ٹی سی ایس گروپ نے اعتماد، ملک گیر رسائی اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے لیے حوالے مستحکم اور قابل اعتماد شناخت بنائی ہے۔ ٹی سی ایس گروپ کا مرکزی لاجسٹکس شعبہ ٹی سی ایس لاجسٹکس ایک جامع ملکی لاجسٹکس انفرااسٹرکچر کے ساتھ کام کرتا ہے، جس میں زمینی نقل و حمل، ویئرہاؤسنگ، تقسیم سامان اور سرحد پار لاجسٹکس روابط شامل ہیں۔
قریبی تعاون کے ذریعے ٹی سی ایس لاجسٹکس پاکستان کے لاجسٹکس نظام کی جدید خطوط پر تشکیل میں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اور پاکستان میں اور پاکستان کے ذریعے کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی لاجسٹکس خدمات اور ویلیو ایڈیڈ سپلائی چین حل فراہم کرے گا۔
دریں اثنا نِپون ایکسپریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اشتراک کے ذریعے کمپنی پاکستان میں اپنی لاجسٹکس سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ٹی سی ایس لاجسٹکس کے وسیع ملکی نیٹ ورک اور مضبوط کسٹمر بیس سے فائدہ اٹھائے گی، جبکہ پاکستان سے وسطی ایشیا تک تجارتی راہداریوں کو بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نئی لاجسٹکس خدمات کی تیاری اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ضروریات کی نشاندہی پر توجہ دی جائے گی۔
نِپون ایکسپریس گروپ دنیا کے صف اول کے لاجسٹکس گروپس میں سے ایک ہے، جس کے آپریشنز ایشیا، یورپ، امریکا اور اوشیانا میں 50سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ نِپون ایکسپریس گروپ فضائی اور بحری فریٹ، زمینی نقل و حمل، ویئرہاؤسنگ، سپلائی چین مینجمنٹ اور خصوصی نوعیت کی لاجسٹکس خدمات پر مشتمل جامع لاجسٹکس حل فراہم کرتا ہے، جس میں مکمل سپلائی چین سلوشنز پر خصوصی توجہ اور جنوبی ایشیا و ملحقہ خطوں میں کاروباری ترقی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔
یہ شراکت داری درآمدات و برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو خطے کی اہم منڈیوں سے جوڑنے والی تجارتی راہداریوں کو مستحکم بنائے گی۔ یہ پیش رفت پاکستان کے لاجسٹکس شعبے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ مقامی فہم، وسیع آپریشنل صلاحیت اور برانڈ پر عوامی اعتماد رکھنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری کس قدر اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
Comments are closed.