ٹی20 ورلڈ کپ ،افغانستان اورجنوبی افریقہ کا بڑا اورمنفرد مقابلہ،2 سپراوور

ٹی20 ورلڈ کپ ،افغانستان اورجنوبی افریقہ کا بڑا اورمنفرد مقابلہ،2 سپراوور

فوٹو : کرکٹ انفو

احمد آباد، انڈیا : ٹی20 ورلڈ کپ ،افغانستان اورجنوبی افریقہ کا بڑا اورمنفرد مقابلہ،2 سپراوور کئے گے ،بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ دو سپر اوورز تک جا پہنچا، جس نے شائقین کرکٹ کو آخری لمحے تک اپنی نشستوں سے جکڑے رکھا۔

پہلے سپراوور میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز کا ہدف دیا جواب میں افریقن ٹیم بھی 16 رنز بناسکی ، ایک بار پھر سپراوور ملا جس میں ملرنے 2 چھکے لگا کر فرق ڈالا اور دوسرے سپراوور میں افغانستان کوجیت کےلئے 24 کا ٹارگٹ ملا، افغان ٹیم نے ان فارم رحمان اللہ گرباز کی بجائے محمد نبی کو پہلے بھجوانے کا تجربہ کیا جو ناکام رہا۔

محمد نبی نے دوسرے سپراوور کی پہلی گیند بیٹ کردی دوسری بال پر آوٹ ہوگئے، ون ڈاون گربازآئے تو 4 بالزپر 24 رنز بنانے تھے 3 بالز پر لگاتار3 چھکے مارے، چوتھی بال کیش مہاراج نے وائیڈ کروائی جب کہ آخری بال آف اسٹمپ سے باہر کروائی ، گربازکٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔

اس سے قبل افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں افغان ٹیم بھی 187 رنز بنا کر میچ برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح فیصلہ سپر اوور پر منتقل ہوگیا۔

دو سپر اوورز کا ڈرامہ، پروٹیز اعصاب کی جنگ جیت گئے

پہلے سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 18 رنز درکار تھے، مگر پروٹیز بھی صرف 17 رنز ہی بنا سکے اور اس طرح مقابلہ برابر رہا۔ میچ کی سنسنی اس وقت عروج پر پہنچ گئی جب امپائرز نے دوسرے سپر اوور کا اعلان کیا۔

دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور 23 رنز اسکور کر ڈالے۔ افغانستان کو جیت کے لیے 24 رنز کا ہدف ملا، مگر افغان بیٹرز دباؤ کا شکار دکھائی دیے اور صرف 19 رنز بنا سکے۔ یوں جنوبی افریقا نے 4 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

دوسرا سپراوور کرنے والے جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج

یہ میچ ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کے ان یادگار مقابلوں میں شامل ہو گیا جہاں دونوں ٹیموں نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور نتیجہ آخری گیند تک غیر یقینی رہا۔

جنوبی افریقا کی اننگز: ڈی کوک اور ریکلٹن کی شاندار بیٹنگ

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم مارکرم صرف 12 کے مجموعے پر فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک ہی اوور میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ ریکلٹن نے 61 رنز جبکہ ڈی کوک نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ڈیوالڈ بریوس نے 23 رنز کا اضافہ کیا جبکہ ڈیوڈ ملر 20 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی اننگز: گرباز کی دھواں دھار بیٹنگ، مگراور کوئی نہ چلا

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آغاز کیا۔ گرباز نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کو دباؤ میں رکھا۔ انہوں نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسرے میچ میں امریکہ کو 32 رنز سے شکست دیدی

ایک مرحلے پر افغانستان مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم میچ کا رخ اس وقت بدل گیا جب صرف 13 گیندوں کے اندر 5 وکٹیں گر گئیں۔ اس اچانک نقصان نے افغان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 187 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عظمت اللہ عمر زئی نے 22 جبکہ راشد خان نے 20 رنز کا اضافہ کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، جس نے میچ کو متوازن رکھا۔

گروپ ڈی کی صورتحال اور اہمیت

یاد رہے کہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ اس فتح کے بعد جنوبی افریقا کے پوائنٹس میں اضافہ ہوگیا ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ مقابلہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے یادگار ترین میچز میں شمار کیا جائے گا، جہاں اعصاب کی جنگ، پاور ہٹنگ، اور بولنگ کے بہترین اسپیل دیکھنے کو ملے۔

Comments are closed.