ٹمبر مافیا کو بیرن گلی کے جنگلات تباہ نہیں کرنے دینگے، سردار واجد
فوٹو :فائل
ایبٹ آباد (شکیل تنولی) تحریک انصاف بیرن گلی کے سرگرم رکن اور نوجوان رہنما سردار واجد نے ٹمبر مافیا کو خبردار کیا ھے کہ بیرن گلی کے جنگلات سے غیر قانونی کٹائی، سمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.
انھوں نے جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے ایک خصوصی نشت میں کہا ہے کہ جنگل کی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات نے رینج آفیسر محمد بشیر اور بلاک آفیسر سراج ریاض کو تعینات کیا ھے ان افسران نے عرصہ چھ ماہ سے ٹمبر مافیا کا حقہ پانی بند کیا ھوا ھے.
سردار واجد نے کہا کہ اس عرصہ میں ٹمبر مافیا جنگل سے ایک تنکا نہیں لے جاسکے، علاقہ مکینوں نے رینج آفیسر اور بلاک آفیسر کی فرض شناسی کی تعریف کی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا رینج آفیسر اور بلاک آفیسر کے تبادلے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رھے ھیں علاقہ مکینوں نے ان دیانتدار افسران کے تبادلے کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کا تہیہ کر لیا ھے.
سردار واجد نے زمینی حقائق ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن پر پورا عمل کیا جائے گا اور بلین ٹری منصوبہ ضرور پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا اب درختوں کی غیر قانونی کٹائی نہیں ہوگی.
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کٹائی کی بجائے مزید درخت لگائے جائیں گے ٹمبر مافیا نوشتہ دیوار پڑھ لے ان کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے علاقہ عوام میرا ساتھ دے گی.
تحریک انصاف کے مقامی رہنما نے کہا کہ میں چیف کنزرویٹر جنگلات،فارسٹ آفیسر جنگلات اور وزیر اعلیٰ کے پی سے درخواست کرتا ھوں کہ دیانتدار رینج آفیسر محمد بشیر اور بلاک آفیسر سراج ریاض کا تبادلہ جنگل کے مفاد کیلئے نہ کیا جائے.
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹمبر مافیا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوگیا تو جنگل کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا جسکی وجہ سے ملکی خزانہ کو بھی اربوں کا نقصان ہوگا،اہلیان علاقہ نے مافیا کے خلاف ڈسی آفس ایبٹ آباد کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے.
Comments are closed.